فانی بدیوانی کے حالات زندگی

فانی بدیوانی کا نام شوکت علی خان تھا۔ ان کا خاندانی تعلق یوسف زئی افغانوں سے تھا۔ فانی کے پڑدادا نواب اکبر علی خان اور دادا غلام نبی خان تحصیل دار تھے۔ ان کی بڑی زمین داری تھی۔ ان کی جائیداد کا بڑا حصہ 1857ء کے غدر کی شورش کے نذر ہو گیا۔ امارت کا زوال ہو چکا تھا۔ ان کے والد نے مجبور پولیس کی ملازمت اختیار کر لی۔ فانی کی والدہ مصاحب بیگم نواب بشارت خاں کی نواسی تھیں جو فانی کے پڑدادا نواب اکبر علی خان کے رشتے کے بھائی تھے۔
شوکت علی خاں 13 ستمبر 1879ء کو بدایوں کے قصبے اسلام نگر میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والد بر سر خدمت تھے ۔ فانی جب پانچ برس کے ہوئے تو والد نے ان کے لیے گھر پر مکتب جمادیا ۔ مکتب کی تعلیم کے بعد انھیں گورنمنٹ ہائی اسکول بدایوں میں شریک کروا دیا گیا ۔ 1897 ء میں انھوں نے انٹرنس کا امتحان کامیاب کیا اور اعلیٰ تعلیم کے لیے بریلی کالج میں داخلہ لیا۔ انگریزی ادب اور فلسفے کا مطالعہ کیا۔ 1901ء میں بی۔ اے کی ڈگری لی۔ قصبہ ایکری کے زمین دار انتظار علی خان کی دختر شاہ زمانی بیگم سے ان کی شادی ہوئی ۔ وزیر آباد ہائی اسکول میں سکنڈ ماسٹر کی حیثیت سے ملازم ہوئے ۔ چند ماہ بعد ملازمت چھوڑ دی۔ پھر ان کا تقرر اسلامیہ ہائی اسکول اٹاوہ میں ہو گیا ۔ کچھ عرصے بعد انھیں سب ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول بنا کر گونڈہ بھیج دیا گیا ۔ یہ ملازمت بھی ان کے مزاج کے مطابق نہیں تھی اس لیے استعفیٰ دے دیا اور علی گڑھ جا کر قانون کی تعلیم حاصل کی ۔ ایل ایل بی کرنے کے بعد بدایوں، لکھنو انادہ اور آگرہ میں وکالت کی لیکن اس پیشے سے بھی انھیں لگاؤ پیدا نہ ہو سکا۔ ان کا زیادہ وقت شعر گوئی کی محفلوں میں گزرتا ۔ جوش ملیح آبادی ۔ کے الفاظ میں ان کا ذوق بن ابھرتا اور ان کا شیراز دوکالت بکھرتا چلا گیا اور اس غریب کو پتہ بھی نہ چل سکا کہ میری معیشت کا دھارا ایک بڑے ریگستان کی جانب بڑھتا جارہا ہے۔ بالآخر انھوں نے وکالت کا کام چھوڑ دیا اور آگرے میں مانی جائسی اور مخمور جالندھری کے ساتھ مل کر جنوری 1931 ء میں ادبی ماہنامہ تسنیم جاری کیا جو چند ماہ تک پابندی سے شائع ہوتا رہا لیکن خسارے کی بنا پر بند کر دیا گیا۔
جب روزگار کی کوئی صورت نہ رہی تو انھوں نے مہارا و کشن پرشاد کا در کھٹکھٹایا جو ان کی شاعری کے مداح تھے۔ مہاراجہ نے فانی کو حیدر آباد آنے کی دعوت دی ۔ فانی حیدر آباد پہنچے۔ مہاراجہ نے اپنی جیب خاص سے ساڑھے تین سو روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا ۔ فانی مہاراجہ کی محفلوں میں شریک ہونے لگے ۔ مہاراجہ نے کوشش کی کہ فانی کو کوئی مناسب ملازمت مل جائے ۔ حکومت کی طرف سے غیر ملکیوں کے تقرر پر پابندی عائد تھی۔ کسی غیر ملکی کا تقر راسی صورت میں ہو سکتا تھا جب کہ کسی اسامی پر تقرر کے لیے مناسب قابلیت رکھنے والا ملکی امیدوار نہ ملے ۔ عام طور پر حیدر آبادشہر کے لوگ اضلاع پر ملازمت کرنا پسند نہیں کرتے تھے ۔ مہارا بہ نے کوشش کی کہ فانی کا تقررکسی تعلقے پر منصف کی حیثیت سے ہو جائے لیکن فانی حیدر آباد ہی میں رہنا چاہتے تھے۔ مہاراجہ کی کوشش سے فانی کو ملکی ہونے کی شرط سے مستثنیٰ کر دیا گیا اور دار الشفاء ہائی اسکول پر بہ حیثیت صدر مدرس ان کا تقرر ہو گیا۔ چند ماہ بعد جوش کے ایما پر یونین کم باد نے انھیں اپنے دربار میں یاد کیا اور انھیں اپنا استاد مقرر کیا ۔ ہر روز شام کو انھیں لینے کے لیے کار آ جاتی اور وہ رات دیر گئے تین بجے کے قریب گھر لوٹتے چند گھنٹے آرام کرنے کے بعد اسکول روانہ ہو جاتے ۔ ان شب بیداریوں کی وجہ سے وہ اپنی ملازمت کی ذمہ داریوں کو ٹھیک طور پر انجام نہیں دے پارہے تھے اور ان کی صحت بھی متاثر ہو رہی تھی ۔ فانی نے پرنس سے درخواست کی کہ وہ اس ذمے داری سے انھیں سبک دوش کر دیں اور اپنی بجائے اس خدمت کے لیے نجم آفندی کا نام تجویز کیا جسے پرنس نے منظور کر لیا۔ اس کے بعد بھی معظم جاہ کے دربار سے فانی کا تعلق برقرار رہا۔ وہ ہر جمعہ کو سواری بھیج کر فانی کوڈ نر اور مشاعرے میں شرکت کے لیے بلاتے۔
مہا راجہ کا وظیفہ اور معظم جاہ کا مشاہرہ بند ہونے کے بعد فانی کی معاشی حالت بگڑتی گئی۔ فانی کے بعض حاسدین نے محکمہ تعلیم کے ایک اعلیٰ عبدہ دار کوفانی کی مخالفت میں اپنا شریک بنالیا۔ ان کا تبادلہ ناندیڑ کردیا گیا۔ یہ ایک طرح کی قید تنہائی تھی۔چند ماہ بعد انھوں نے طویل رخصت لے لی۔ اس دوران ان کا تبادلہ ناندیڑ سے ورنگل اور ورنگل سے جگتیال کر دیا گیا ۔ فانی کسی بھی جگہ زیادہ دنوں تک نہیں رہے۔ ہر بار رخصت لے کر حیدر آباد آ جاتے ۔ انھیں رخصت کے الاؤنس کے طور پر آدھی تنخواہ ملنے لگی ۔ 1939ء میں وہ ملازمت سے سبکدوش ہوئے ۔ ان کی کل مدت ملازمت چھے سال تھی۔ برائے نام وظیفہ مقرر ہوا ۔ اب قرض پر ان کی گزر ہونے لگی۔ انھیں دنوں ان کی بیوی کینسر کے مرض میں ہتا ہو ئیں اور اگست 1940 میں وفات پاگئیں۔ فانی کے پاس جبیر و تلقین کے لیے بھی پیسے نہ تھے۔ ایک جاگیر دار دوست نے مدد کرنی چاہی تو قانی نے قبول نہیں کیا۔ تب انھوں نے عرفانیات فانی کی چند جلد میں خرید لیں اس رقم سے تجہیز و معین کا انتظام ہوا۔ تدفین کے بعد گھر لوٹ رہے تھے تو فانی نے حیرت بدیوانی سے کہا کہ اب ہمارا بھی وقت آ گیا ہے ۔
8 ستمبر 1940 ء کو فانی کے محسن مہاراجہ کشن پر شاد انتقال کر گئے اور ان سے وہ سہارا بھی چھن گیا جس سے آخری امیدیں وابستہ تھیں ۔ ادھر قرض خواہ نے عدالت سے رجوع ہو کر ترقی کی ڈگری حاصل کر لی۔ فانی کے چند احباب نے بہ حیثیت وکیل ہائی کورٹ فانی کا نام درج کرانے کے لیے کچھ رقم جمع کی تھی وہی رقم سا ہو کار کو دے کر کہا کہ فانی کو جیل بھیج کر اسے کوئی فائدہ نہ ہو گا الئے جیل کے اخراجات بھی اسے برداشت کرنے ہوں گے اس لیے جو رقم مل رہی ہے اس پر اکتفا کرے۔ ساہوکار نے بات مان لی اور معاملہ رفع دفع ہو گیا۔ گزربسر کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں تھا۔ ہائی کورٹ کے بج میر ہاشم علی خان نے انھیں کمشنر مقرر کیا۔ کبھی کوئی مقدمہ ایسا آ جاتا جس میں فریق کے گھر جا کر بیان قلم بند کرنا ہوتا ۔ مقدمے کی مالیت کے اعتبار سے اس کی فیس کمشنر کومل جاتی ۔ ان دنوں فضل الرحمن نشر گا والا کی حیدر آباد کے ڈپٹی کنٹرولر تھے اور میر حسن پروگرام کے انچارج تھے۔ ان حضرات کی وجہ سے فانی کو ہر ماہ پروگرام ملنے لگے۔ آمدنی کے ذریعے محدود اور غیر مستقل تھے اور گزر بسر کے لیے نا کافی تھے۔ ایسے بھی دن آئے جب گھر میں کھانے کے لیے کچھ نہ رہا اور فاقے کرنے پڑے۔ وہ کسی دوست سے مدد لینا بھی گوارا نہیں کرتے تھے۔ معاشی حالات کے ساتھ صحت بھی بگڑتی چلی گئی۔ جولائی 1941ء میں وہ شدید علیل ہوئے اور ایک ماہ بعد 27 اگست 1941 ء کو ان کا انتقال ہو گیا ۔ فیل عمل میں آئی۔
فانی کی تین اولادیں ہوئیں ۔ سعادت علی خان (فیروز قدر ) وجاہت علی خان ( ہمایوں قدر ) اور سلیمہ خاتون ۔ فانی اپنی شادی کے بعد زیادہ تر بدایوں سے باہر رہے اور اولاد کی تعلیم کی طرف توجہ نہ دے سکے۔ آگرے کے زمانہ قیام میں بیوی بچوں کو پاس بلا لیا تھا۔ فانی جب حیدر آباد آئے تو ان کے بیوی بچے آگرے میں تھے۔ سلیمہ خاتون آگرے ہی میں وفات پاگئیں۔ بیوی اور دولر کے حیدر آباد آ گئے ۔ سعادت علی خان کو بعض محکموں میں ملازمت دلائی گئی وہ کہیں جم کر نہیں رہے۔ فانی کی وفات کے بعد گھر کا رہا سہا اثاثہ دیا۔ آخر میں نان شبینہ کو محتاج ہو گئے اور کس مپرسی کے عالم میں نومبر 1962ء میں وفات پائی ۔ وجاہت علی خان تھوڑا بہت طب جانتے تھے۔ اسی پر گزراوقات تھی ۔ 1948 میں ان کا انتقال ہوا۔
( بشکریہ : ماخوذ از درسیاتی کتاب برائے ایم اے اردو (فاصلاتی تعلیم) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی)

Users Today : 146
Users Yesterday : 112
Users Last 7 days : 960
Users Last 30 days : 2978
Users This Month : 1874
Users This Year : 15807
Total Users : 35526
Views Today : 363
Views Yesterday : 157
Views Last 7 days : 1751
Views Last 30 days : 5356
Views This Month : 3368
Views This Year : 31845
Total views : 80460
Who's Online : 2