شعرا کا تعارف

داغ کے حالات زندگی

مغل سلطنت کا آفتاب غروب ہوا چاہتا تھا ۔ یہ عظیم الشان سلطنت اپنی زندگی کی آخری گھڑیاں گن رہی تھی ۔ سلطنت کا خاتمہ نوشتہ دیوار تھا۔ گھر بنیادیں کمزور ہو چکی تھیں ۔ اور ہو چکی تھیں ۔ بادشاہ سلامت کا اقتدارسمٹ چکا تھا۔ رعیت جذباتی طور پر لا زبانی طور پر لال قلعہ اور دہلی کی حکومت سے تعلق خاطر رکھتی تھی ورنہ سب جانتے اور کی تھے کہ کل کیا ہو گا۔ ایسے دگرگوں حالات میں دہلی میں 25 مئی 1831 ء کو والی فیروز پور جھرو کہ نواب شمس الدین خاں سے چھوٹی بیگم کے ایک لڑکا پیدا ہوا جو آگے چل کر جہاں استاد ناظم یار جنگ دبیرالدولۂ بلبل ہندوستان نواب فصیح الملک مرزا خاں داغ دہلوی کہلایا۔ داغ کا نام یوں تو ابراہیم رکھا گیا تھا لیکن جب بڑے ہوئے انھوں نے اپنا نام بدل کر نواب مرزا خاں رکھ لیا۔ دہلی کے ریزیڈنٹ ولیم فریز ر اور نواب شمس الدین خاں میں کسی نہ کسی وجہ سے شدید اختلافات پیدا ہو گئے ۔ نواب صاحب نے اپنے ملازم کریم خاں کے ذریعہ فریز رکا قتل کرا دیا ۔ بات ظاہر ہوگئی ۔ نواب صاحب پر مقدمہ چلا اور  3 اکتوبر 1835ء کو نھیں پھانسی دے دی گئی ۔ اس وقت داغ کی عمر چار سال اور چار مہینے تھی۔ شمس الدین خاں نے چھوٹی بیگم سے چونکہ با ضابطہ شادی نہیں کی تھی اس لیے وہ ورثے کے لیے دعوی بھی نہ کرسکیں ۔ نواب صاحب کے انتقال پر چھوٹی بیگم اچانک بے سہارا ہو گئیں ۔ وہ حسن و جمال کا پیکر تھیں کے انتال ہی، شمس الدین خاں کے انتقال کے بعد ان کے سوتیلے بھائی نواب ضیاء الدین احمد خاں بہادر تیر و رخشاں کی نظر انتخاب چھوٹی بیگم پر پڑی ۔ وہ نواب صاحب کے گھر آ گئیں۔ چند برس ان کے یہیں گزرے۔ پھر چھوٹی بیگم آغا تراب علی نامی ایک شخص کے ساتھ رہنے لگیں ۔ آغا تراب علی سے آغا مرزا شاغل پیدا ہوئے ۔ چھوٹی بیگم کے حسن کے چرچے قلعہ معلی تک پہنچے ۔

مرزا محمد سلطان فتح الملک بہادر ولی عہد شاہ دہلی بہادر شاہ ظفر المعروف به مرزا فخرو ان کے دام الفت میں گرفتار ہوئے اور 1844ء میں چھوٹی بیگم سے باضابطہ نکاح کر لیا۔ داغ کی عمر اس وقت کوئی 14 برس ہوگی ۔ یوں داغ ، قلعے میں داخل ہوئے اور پہلی جنگ آزادی 1857ء سے کچھ پہلے تک قلعے ہی میں رہے۔ داغ کی تربیت میں اور ان کے ادبی مزاج کی تہذیب میں قلعہ معلیٰ کا بڑا حصہ قلعے ہی داغ کی میں اور کے ادبی کی رہا ہے۔ داغ نے قلعے ہی میں اپنے زمانے کے مروجہ علوم میں دستگاہ حاصل کی ۔ غلام حسین شکیبا کے صاحبزادے مولوی سید احمد حسین سے فارسی اور درسی کتابیں پڑھیں اپنے دور کے ممتاز خوش نویس سید امیر پنجه کش دہلوی اور ان کے شاگرد سید امیر سے خوشی نویسی میں مہارت حاصل کی اور اسی کے ساتھ مرزا عبید اللہ بیگ سے بانک مرزا سنگی بیگ سے پھیکتی اور جن خاں اور بندو خاں سے گھڑ سواری سیکھی ۔ مرزا فخرو داغ کو کچھ اتنا عزیز رکھتے تھے کہ تیراندازی چورنگ اور بندوق لگانا خود انھوں نے سکھایا اور داغ بہ تدریج ان فنون میں طاق ہو گئے ۔ داغ کی عمر 25 سال کی تھی کہ 10 جولائی 1856ء کو مرزا فخر و مہینے کہ کا شکار ہوئے اور اچانک ان کا انتقال ہو گیا ۔ گویا داغ اور ان کی والدہ دونوں کی دنیا لٹ گئی دونوں قلعہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے ۔ چھوٹی بیگم کا اگست 1879 میں غالبا رامپور میں انتقال ہوا۔

اپنی خالہ عمدہ بیگم کی صاحبزادی فاطمہ بیگم کے ساتھ داغ کی شادی اس وقت ہوئی جب داغ کی عمر 15 سال تھی ۔ عمدہ بیگم کا تعلق چونکہ صرف رامپور کے نواب یوسف علی خاں ناظم سے رہا اس لیے فاطمہ بیگم نواب یوسف علی خاں کی صاحبزادی تھیں ۔ نواب رامپور یوسف علی خاں سے اپنی خالہ کے سے رشتے سے داغ ابتدا سے واقف تھے ۔ اس تعلق سے وہ پہلی جنگ آزادی 1857ء کی ناکامی کے بعد اپنی خالہ اپنی ماں چھوٹی بیگم اور سوتیلے بھائیوں کے ساتھ اکتوبر یا نومبر 1857ء میں دہلی سے رامپور پہنچے۔ یہاں یوسف علی خاں نے داغ کو اپنے مہمان کی طرح رکھا۔ ان کی بڑی آؤ بھگت کی ۔ رامپور میں داغ کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا نام انھوں نے احمد مرزا رکھا لیکن بچپن ہی میں اس کا انتقال ہو گیا ۔ داغ کو اس کا بڑا افسوس رہا۔ بعض کے خیال میں احمد مرزا ان کے رشتے کے بھائی کا لڑکا تھا۔ یوسف علی خاں کی زندگی میں داغ رامپور میں ملازم نہ ہو سکے ۔ 21 اپریل 1865ءکو نواب صاحب کے انتقال کے بعد نواب کا ب کلب علی خاں مسند نشین ہوئے ۔ داغ خاص طور پر اپنی شاعرانہ صلاحیتوں کے باعث نواب کلب علی خاں کا دل جیت چکے تھے ۔ چنانچہ نواب صاحب نے 17 اپریل 1866ء کو داغ کو زمرہ مصاحبین میں شامل کیا ، تھوڑی بہت انتظامی ذمہ داریاں بھی سپر د کیں اور ستر (70) روپے ماہور تنخواہ مقرر کی۔ یہی زمانہ ہے جب داغ منی بائی کے عشق میں گرفتار ہوئے ۔ مارچ 1881ء میں بے نظیر کا مشہور میلہ ہوا ۔ اس میں کلکتے کی ایک طوائف منی بائی سے داغ کا سامنا ہوا اور داغ دل و جان سے اس پر فدا ہو گئے اور اپنی وفات سے دو تین سال قبل تک بھی داغ کے منی بائی سے مراسم رہے لیکن ان مراسم میں شیرینی کم اور کتنی زیادہ تھی۔ 22 مارچ 1887ء کو نواب کلب علی خاں کا انتقال ہو گیا۔ نواب مشتاق علی خاں تخت نشین ہوئے۔ لیکن انھیں نہ تو شعر و ادب سے کونواب خا دلچسپی تھی اور نہ شاعروں اور ادیبوں کی سر پرستی ہے۔ چنانچہ داغ کو یہ ملازمت جلد ہی چھوڑ دینی پڑی ۔ اس دوران داغ نے شمالی ہند کے کئی مقامات کا سفر کیا ۔ لاہور امر تسر ریاست کشن کوٹ اجمیر شریف آگرہ علی گڑھ متھر اجے پور اور ریاست منگرول وغیرہ جہاں ان کا قیام زیادہ تر ان کے شاگردوں کے پاس رہا لیکن مالی آسودگی فراہم نہ ہوسکی۔

حیدر آباد میں داغ کے شاگرد اور چاہنے والے مولوی سیف الحق ادیب اور نثار علی شہرت موجود تھے ۔ یہ دونوں چاہتے تھے کہ داغ حیدر آباد آئیں۔ جب داغ کا رام پور سے سلسلہ ٹوٹ گیا تو ان دونوں کی یہ خواہش اور شدید ہوگئی ۔ داغ بھی فرماں روائے دکن نواب میر محبوب علی خا خاں کی شعر و ادب سے دلچسپی، علم قے م پروری اور شاعروں اور ادیبوں کی فیاضانہ سر پرستی کے قصے سن چکے تھے ۔ خود ان کے کئی شاگر د حیدر آبا کرد حیدر آباد میں موجود تھے۔ اور ادب دوست حیدر آباد میں داغ کے کلام کی دھوم تھی و نیز دہلی اور لکھنو کے اجڑنے اور رامپور کے مایوس کن حالات کے باعث شاعروں اور ادیبوں کے لیے اس کے سوا کوئی صورت نہ تھی کہ دکن کا رخ کریں ۔ چنانچہ ثار علی شہرت اور سیف الحق دہلوی نے یہاں کے حالات کو ساز گار دیکھتے ہوئے داغ کو حیدرآباد آنے کی دعوت دی۔ اس طرح داغ پہلی مرتبہ 7 اپریل 1888ء کوحیدر آباد آئے اور سیف الحق کے مہمان کی حیثیت سے سدی عنبر بازار کے قریب قیام کیا۔ داغ نظام حیدر آباد آصف سادس کی خدمت میں پا ما خدمت میں پیش کرنے کے لیے قصیدہ بھی لکھ لائے تھے۔ حیدر آباد میں چونکہ داغ کے نام اور کام سے بہت بڑا حلقہ واقف تھا اور یہاں ان کی شاعری کے کئی پرستار تھے انھوں نے جلد ہی یہاں اپنا مقام بنالیا اور ہر خاص و عام میں مقبول ہو گئے لیکن نہ جانے کیوں وہ یہاں دربار میں رسائی نہیں پا سکے ۔ انھوں نے جتنی بھی ممکن تھی تگ و دو کی ماحول کو ہموار کرنے کے جتن کیے ۔ وہ جہاں دیدہ تھے اور درباروں کے شب و روز اور ان کے آداب سے واقف، لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ یہاں بات بن نہیں رہی ہے اور در بارا بھی دور ہے تو 12 جولائی 1889ء کو حیدرآباد سے روانہ ہوئے اور بنگلور اور بمبئی ہوتے ہوئے اپنے شاگردوں سے ملتے ملاتے دہلی پہنچے۔ داغ کہنے کو تو حیدر آباد سے واپس ہو گئے تھے لیکن ان کی نظریں حیدر آباد پر لگی ہوئی تھیں ۔ اس سلسلے میں راجہ گردھاری پرشاد باقی کی وساطت کام آئی ۔ حاجی محمد ابراہیم خانسامانِ شاہی کو بھی دربار میں رسوخ حاصل تھا۔ ان دونوں نے سابق مایوسی کی روشنی میں کچھ اور انداز سے داغ کو یہاں کے حلقوں امرا روسا اور دربار میں روشناس کرایا اور داغ کے لیے فضا کو سازگار بنایا۔ ان کوششوں کا اچھا اثر ہوا۔ نواب میر محبوب علی خان آصف سادس نہ صرف داغ سے متعارف ہوئے بلکہ ان کے مداح بن گئے ۔ اپنے پرستاروں کے ایماء پر داغ نے دوبارہ 29 مارچ 1890 کو حیدر آباد کا ارادہ کیا اور 3 یا 4 اپریل 1890 کو وارد حیدر آباد ہوئے ۔ حالانکہ پہلے کے مقابلے میں حیدر آباد میں داغ کی شہرت زیادہ ہو چکی تھی لیکن وہ نہیں ہو پایا جو داغ چاہتے تھے ۔ اس مرتبہ داغ پہلے محبوب گنج میں کمان کے قریب ایک مکان میں رہنے لگے اور پھر ترپ بازار میں انھوں نے سکونت اختیار کی ۔ آخر 6 فروری 1891ءکو نواب میر محبوب علی خاں آصف سادس نے داغ کو بہ غرض اصلاح اپنی غزل بھیجی اور دوسرے دن صبح دربار میں حاضری کا حکم دیا۔ داغ کی تقدیر چمک اٹھی ۔ داغ نے غزل کی فوراً اصلاح کی اور اسی وقت واپس کر دیا دوسرے دن حاضر در بار ہوئے اور آداب کے مطابق نذر پیش کی ۔ چار سو پچاس (450) روپے ماہوار وظیفہ مقرر ہو گیا جس کا اطلاق داغ کے پہلے پہل حیدر آباد آنے کی تاریخ سے ہوا اور دو تین سال کے بعد اس وظیفے میں ساڑھے پانچ سو کا اضافہ ہوا۔ داغ نے اس کی تاریخ اس طرح کہی:

ہو گیا میرا اضافہ آج دونے سے سوا

 یہ کرم اللہ کا ہے یہ عنایت شاہ کی

 اس اضافے کی کہو اے داغ یہ تاریخ تم

ابتدا سے اپنی ساڑھے پانچ سو تنخواہ بڑھی

اس طرح وظیفے کی جملہ رقم ایک ہزار روپے قرار پائی اور یہ بھی پہلی مرتبہ ورود حیدر آباد کی تاریخ سے ۔ اس طرح انھیں چالیس (40) ہزار سے بڑھ کر رقم وصول ہوئی لیکن کہتے ہیں انھوں نے یہ کہہ کر رقم نہیں لی کہ ان کے پاس اتنی رقم رکھنے کے لیے جگہ نہیں ہے یہ شاہی خزانے ہی میں محفوظ رہے۔ رقم ہوئی نے یہ کر لی کران تم لیے اب داغ کے اعزازات میں اضافہ ہوتا گیا۔ انھیں کئی خطابات سے نوازا گیا منصب چہار ہزاری سہ ہزار سوار و علم اور نقارے سے بھی سرفراز کیا گیا۔ نواب میر محبوب علی خان نے جاگیر میں ایک گاؤں بھی عطا کیا اور ایک باغ بھی ۔ غرض حیدر آباد میں نواب میر محبوب علی خاں آصف سادس نے داغ کی نہایت قدر و منزلت کی ۔ دربار میں مخصوص امرا اور اعلیٰ ترین عہدیداروں کے ساتھ داغ کی نشست ہوئی ۔ یہ اعزاز استاد شاہ ہونے کی وجہ سے حاصل ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ داغ نے اپنی آن بان برقرار رکھی۔  وہ طلبی کے بغیر کبھی دربار نہیں گئے ۔

داغ نے نومبر یا دسمبر 1890 میں اپنی بیوی کو حیدر آباد بلا لیا تھا۔ وہ حیدر آباد میں داغ کے ساتھ سات سال اور چند ماہ رہی ہوں گی کہ 1898ء میں ان کا انتقال ہو گیا ۔ داغ کی اہلیہ کی تدفین حیدر آباد میں احاطہ درگاہ یوسفین میں عمل میں آئی ۔ جنوری 1903 میں ایڈورڈ ہشتم کی تاج پوشی کی مسرت میں دہلی میں دربار منعقد ہوا ۔ حضور نظام نے بھی شرکت کی ۔ اس وقت جو چند عمائدین سلطنت، نظام کے ساتھ تھے ان میں داغ بھی تھے۔ اس سے داغ کی اہمیت اور ان کی مرتبت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ داغ کو نظام حیدر آباد کا غیر معمولی تقرب حاصل تھا وہ سیر و تفریح اور شکار وغیرہ میں نظام حیدر آباد کے ہمراہ ہوتے ۔ 1899ء میں آصف جاہ سادس نے کلکتے کا سفر کیا تو داغ بھی ساتھ تھے۔

داغ کی حجاب سے وابستگی سے وابستگی ایک مدت تک برقرار رہی۔ ، برقرار رہی ۔ داغ نے منی بائی حجاب کی خاطر مدارات پر کافی خرچ کیا لیکن حجاب سے بنتی نہیں تھی۔ جنوری 1903ء میں حجاب حیدر آباد آئی لیکن دیڑھ سال سے زیادہ مدت نہیں گزری کہ داغ سے اختلافات کے باعث کلکتہ واپس ہو گئی ۔ داغ 17 سال حیدر آباد میں رہے ہوں گے اور رہے ہوں گے اور نہایت کروفر شان و شکوہ اور جاہ و جلال کے ساتھ جو بہت کم شاعروں کو میسر رہا کے ساتھ جو بہت کم شاعروں کو میسر رہا ہو گا لیکن وہ ہمیشہ کرائے کے مکان میں رہے اور اپنے طور پر نہ کوئی گھر بنوایا اور نہ خریدا۔ حالانکہ وہ چاہتے تو یہ کوئی بڑی بات نہ تھی ۔ کہتے ہیں انھیں توقع تھی کہ نواب میر محبوب علی خان انھیں کسی مکان سے بھی نوازیں گے لیکن حضور نظام نے اس طرف غالباً توجہ نہیں دی۔ آخری ایام میں داغ کی صحت خراب رہنے لگی تھی ۔ جسم کے بائیں جانب فالج کا حملہ رہنے ہوا تھا۔ ایک ہفتے تک موت اور زیست کی کشمکش میں مبتلا رہے آخرش عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل 9 ذی حجہ 1323 ھ مطابق 14 فروری 1905 ء کو داغ نے داعی اجل کو لبیک کہا۔ آصف سادس لہا۔ آصف سادس کو اپنے استاد کی رحلت کا نہایت غم رہا۔ انھوں نے داغ کی تجہیز و تکفین کے لیے تین ہزار روپے ادا کے بن ہزار روپے ادا کیے اور عید الاضحیٰ کی صبح داغ کی نماز جنازہ مکہ مسجد حیدر آباد میں ادا کی گئی اور احاطہ درگاہ یوسفین میں اپنی بیوی کے پہلو میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔ شمع خاموش ہوگئی بلبل ہندوستان ہمیشہ کے لیے سو گیا۔ ان کے ہم عصروں اور شاگردوں نے داغ کی وفات کی تاریخیں لکھیں لیکن ان میں نواب مرزاداغ “ جس میں ان کے نام اور تخلص ہی سے تاریخ نکالی گئی ہے اہم ہے۔

( بشکریہ : ماخوذ از درسیاتی کتاب برائے ایم اے اردو (فاصلاتی تعلیم) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Our Visitor

0 3 5 5 2 9
Users Today : 2
Users Yesterday : 147
Users Last 7 days : 963
Users Last 30 days : 2981
Users This Month : 1877
Users This Year : 15810
Total Users : 35529
Views Today : 2
Views Yesterday : 366
Views Last 7 days : 1756
Views Last 30 days : 5361
Views This Month : 3373
Views This Year : 31850
Total views : 80465
Who's Online : 1
Your IP Address : 216.73.217.143
Server Time : 18/11/2026 12:39 AM
error: Content is protected !!