تاریخ تحقیق تنقید

تاریخ تحقیق تنقیدڈرامانثری اصناف کا تعارف

ڈراما: تعارف اور آغاز

ڈراما محض مکالموں پر مشتمل ادبی تحریر کا نام نہیں اور نہ ہی اسے صرف واقعات اور کرداروں کے مجموعے سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ ڈرامے کی اصل شناخت اس کی پیش کش اور اسٹیج پر اظہار میں پوشیدہ ہے۔ جب تک اسے اداکاروں کے ذریعے ناظرین کے سامنے پیش نہ کیا جائے، اس کی فنی تکمیل نہیں ہوتی۔ اسی وجہ سے ڈراما دیگر ادبی اصناف سے مختلف ایک نمائشی اور عملی فن سمجھا جاتا ہے

Read More
تاریخ تحقیق تنقید

اردو زبان کا  آغاز و ارتقا

زبان سماجی زندگی میں اظہار و ترسیل کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔ ضروریات زندگی نے زبان پیدا کی۔ زبان نے تہذیبی عمل کو ایک خاص سمت مہیا کی ۔ ہر جغرافیائی علاقے میں کوئی نہ کوئی زبان ضرور پروان چڑھی اسی لیے ایک ہی ملک میں کئی زبانیں اور بولیاں وجود میں آئیں ۔ ہندوستان میں چھوٹی بڑی تقریباً 600 زبانیں بولی جاتی ہیں۔ چنانچہ ہندوستان کو زبانوں کا گھر بھی کہا جاتا ہے۔ کوئی بھی زبان یکا یک وجود میں نہیں آتی۔ اس کے بننے کے پیچھے صدیوں کا تاریخی اور تہذیبی عمل کارفرما ہوتا ہے۔ جس طرح کوئی تہذیب بے میل نہیں ہوتی اسی طرح دنیا کی کسی زبان کو بے میل نہیں کہا جا سکتا۔ اردو زبان بھی مخلوط یا ملی جلی زبان ہے ۔ دوسری زبانوں کی طرح اردو زبان بھی صدیوں میں بنی ہے اور اس کی بناوٹ میں کئی بولیوں اور زبانوں نے حصہ لیا ہے۔ آٹھویں صدی عیسوی سے دسویں اور گیارھویں صدی عیسوی تک جو مسلمان ہندوستان آئے ، اُن کا تعلق مختلف علاقوں سے تھا۔ ان میں عرب، ایرانی، افغانی اور ترکی تھے جن کی زبانیں الگ الگ تھیں۔ ایک ہی مذہب کے پیروکار ہونے کے باوجود فکر و خیال اور آداب زندگی کے لحاظ سے ان میں کافی فرق تھا۔ مسلمانوں کی آمد کے وقت یہاں پراکرت زبانیں بولی جاتی تھیں۔ سنسکرت اعلیٰ طبقے تک محدود ہوگئی تھی ۔ پراکرتوں نے عوامی میل جول کی زبان کا درجہ حاصل کر لیا تھا۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں جو پراکرتیں مقامی بولیوں کے طور پر رائج تھیں، انھی نے آگے چل کر ایک یا ایک سے زیادہ محکم زبانوں کی شکل اختیار کی۔ انھی میں ایک اردو بھی ہے۔

Read More

Our Visitor

0 2 4 9 7 9
Users Today : 1
Users Yesterday : 53
Users Last 7 days : 357
Users Last 30 days : 1272
Users This Month : 54
Users This Year : 5260
Total Users : 24979
Views Today : 1
Views Yesterday : 115
Views Last 7 days : 599
Views Last 30 days : 2706
Views This Month : 116
Views This Year : 10105
Total views : 58720
Who's Online : 0
Your IP Address : 216.73.217.122
Server Time : 02/07/2026 12:25 AM
error: Content is protected !!