شعرا کا تعارف

فراق گورکھپوری کے حالات زندگی

اردو کے ممتاز غزل گو اور بیسویں صدی کے مقبول و منفر د شاعر رگھوپتی سہائے فراق گورکھپوری 28 اگست 1896ء میں گورکھپور کے بانس گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد گورکھ پر ساد سہائے نامور وکیل تو تھے ہی ایک عمدہ اور کلاسیکی رنگ کے شاعر بھی تھے عبرت تخلص کرتے تھے۔ انھوں نے غزلیں اور نظمیں کہیں ۔ ان کا یہ شعر بہت مشہور ہوا:

زمانے کے ہاتھوں سے چارہ نہیں ہے

زمانہ ہمارا تمھارا نہیں ہے

لیکن ان کی اصل شہرت حسن فطرت نام کی مثنوی سے ہوئی ۔ یہ ایک منظوم تمثیلی قصہ ہے جو اپنے زمانے میں بہت مشہور ہوا۔ فراق کے گھر میں علمی ادبی ماحول تھا۔ والد شہر کے مشہور وکیلوں میں سے تھے ۔ گورکھپور شہر میں لکشمی بھون نام کی کوٹھی تھی جو ان کے دادا کے نام سے منسوب تھی ۔ ہر طرح کی ۔ آسائش تھی لیکن فراق عام بچوں سے مختلف تھے۔ انھیں کھیل کود سے زیادہ دلچسپی نہ تھی۔ ایک خط میں وہ خود لکھتے ہیں :

بچپن میں ہی میں نے اپنے بھائی بہنوں سے اپنے کو مختلف پایا۔ مثلاً ان میں سب سے زیادہ جذباتی محبت اور نفرت کی غیر معمولی شدت میں اپنے اندر پاتا تھا۔ مانوس چیزیں بھی مجھے حد درجہ عجیب محسوس ہوتیں ۔ میں اندر بہ مناظر فطرت سے اتنازیادہ متاثر ہوا کہ انھیں میں کھو جاتا ۔ میرے بچپن کی دوستیاں شدید قسم کی ہوتی تھیں ۔ بچپن کے کھلونوں سے اتنا شدید لگا و محسوس کرتا تھا کہ گھر والے تعجب کرتے تھے ۔“ (فراق کا خط محمد طفیل کے نام )

احساسات اور جذبات کی سطح پر فراق بچپن سے ہی عجیب و غریب ثابت ہوئے ۔ وہ حسن پرست تھے اپنے ایک بدصورت ماموں کو مشکل سے سلام کر پاتے۔ وہ لکھتے ہیں:

’میری والدہ کا کہنا تھا کہ میں دو تین سال کی عمر ہی سے سے کسی بدصورت مرد مرد یا عورت کی گود گود میں جانے جانے سے سے انکار کر دیتا تھا بلکہ یہاں تک ضد کرتا تھا کہ ایسے لوگ گھر میں نہ آنے پائیں۔ اس کی خوب ہنسی اڑی تھی اور بھی مجھے اس کے لیے چڑایا بھی جاتا تھا ۔ ( غبار کارواں ماہنامہ آج کل دسمبر 1970ء)

اس عہد میں ایک خوش حال کا یستھ گھرانے کی جو تہذیب و معاشرت ہوا کرتی تھی وہ فراق کے گھر میں بھی تھی ۔ شراب اور گوشت سے پر ہیز نہ تھا۔ فارسی پڑھی پڑھائی جاتی تھی ۔ فراق نے یہ سب پڑھا ساتھ ہی رامائن اور لوک گیتوں کا بھی مطالعہ کیا۔ لوک گیتوں کی دھن فراق کو بہت متاثر کرتی تھی۔

پندرہ سولہ برس کی عمر تک پہنچے پہنچتے ان میں شعر و شاعری کا اچھا ذوق و شوق پیدا ہو گیا تھا۔ آٹھویں نویں کلاس میں ہی تھے کہ فراق کے پھو پھی زاد بھائی راج کشور لال سحر فراق کے دوست بن گئے ۔ ان کی صحبت میں فراق نے گلزار نسیم کا مطالعہ کیا ۔ امیر مینائی اور دوسرے شعرا کے بہت سے اشعار انھیں حفظ ہو گئے ۔ فراق کے چاہندی کے اچھے ادیب تھے والد بھی شاعر، غرض کہ فراق کا بچپن اور جوانی کا زمانہ خالص شعر و شاعری کے ماحول میں گزرا۔ اس ہے۔ کے کے اچھے تھے شاعر کر کا اور جوانی کا زمانہ وشاء زمانے میں ہندو اور بالخصوص کا یستھ گھرانے میں جلد ہی شادی کر دی جاتی تھی۔ چنانچہ فراق کی بھی شادی کر دی گئی اس خیال سے کہ ان کی زندگی کی گاڑی راستے پر آ جائے گی لیکن فراق جیسے حساس اور جمال پرست انسان کی زندگی میں یہ شادی ایک بڑا حادثہ بن گئی۔ ان کی بیوی معمولی شکل وصورت کی تھیں اور فراق کے بیان کے مطابق دھوکا دے کر ان کی شادی کر دی تھی۔ اس سے ان کو بڑا صدمہ پہنچا۔ اپنی بیوی کے بارے میں فراق لکھتے ہیں :

اٹھارہ برس کی عمر میں شادی کر دی گئی ۔ میری بیوی کی شکل وہی تھی بالکل اس سے بھی گئی گزری جوان لوگوں کی تھی جن کی گود میں جانے سے میں انکار کر دیا کرتا تھا۔ میری شادی نے میری زندگی کو ایک زندہ موت بنا کررکھ دیا۔

فراق کی زندگی کا دوسرا بڑا حادثہ ان کے والد کی موت تھی۔ ابھی وہ بی ۔ اے میں تھے کہ ان کے والد شدید بیمار ہوئے ۔ تبدیلی آب و ہوا کے لیے انھیں دہرہ دون لے جانا پڑا۔ 17 جون 1918ء کو ان کی آخری ہچکی آئی اور روح پرواز کر گئی ۔ فراق نے یہ چار مصرعے والد کی موت پر کہے:

غفلت کا حجاب کوه و دریا سے اٹھا

پردہ فطرت کے روئے زیبا سے اٹھا

پو پھوٹنے کا سماں سہانا ہے بہت

پچھلے کو فراق کون دنیا اٹھا

ابتدائی تعلیم گورکھپور میں مکمل کرنے کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے الہ آباد گئے ۔ 1915 میں ایف۔ اے کا امتحان فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔ اس درمیان انھیں سنگرہنی کا مرض لاحق ہو گیا اور نیند آنکھوں سے غائب ہو گئی ۔ 1918 میں اللہ آباد یو نیورسٹی سے بی۔ اے کیا۔ والد کے انتقال کی وجہ سے ان کی مالی حالات بھی بگڑتے گئے یہاں تک کہ ان کو اپنا آبائی مکان کشمی بھون فروخت کرنا پڑا۔ اسی سال ان کا نام ڈ پٹی کلکٹری کے لیے نامز د ہوا۔ اس سے قبل کہ انگریز سرکار کی ملازمت اختیار کرتے وہ مہاتما گاندھی اور جواہر لعل نہرو کے اثر میں آگئے ۔ گورکھپور اور الہ آباد کے متعدد جلسوں میں ان کی تقریریں سن کر ان کا ذہن بدل گیا اور وہ سیاست کی طرف آگئے جس کا اس وقت واحد مقصد حصول آزادی تھا۔ فراق با قاعدہ کانگریس پارٹی میں شریک ہو گئے، سکریٹری ہوئے اور بعد میں جیل بھی گئے ۔ حسرت موہانی، رفیع احمد قدوائی اور دوسرے سیاسی رہنماؤں سے قربت ہوئی ۔ جیل میں مشاعرےہوتے۔ کئی غزلیں فراق نے جیل میں کہیں ۔ ایک غزل کا مقطع تو بہت مشہور ہو :

اہل زنداں کی یہ محفل ہے ثبوت اس کا فراق

کہ بکھر کر بھی یہ شیرازہ پریشاں نہ ہوا

جیل کی زندگی نے فراق کی نفسیات کو متاثر کیا۔ بعد میں وہ سیاست سے بیزار بھی ہوئے۔ فراق کی پرواز فکر شاعرانہ سوچ سیاسی رویوں سے زیادہ دیر تک ہم آہنگ نہ رہ پائی۔  یہاں تک کہ وہ گاندھی جی کے افکار و خیالات سے بھی بیزار ہونے لگے۔ ایک جگہ کہتے ہیں:

” مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گاندھی جی نہ علوم کی اہمیت سمجھتے ہیں نہ مغرب کے ان اداروں کی اہمیت سمجھتے ہیں جن کو اپنائے بغیر ایشیا و افریقہ کا کوئی مستقبل ہو ہی نہیں سکتا ۔

البتہ وہ نہرو کی تعریف کرتے ان کے رچے ہوئے تہذیبی شعور کے دل دادہ تھے۔ بعد میں فراق نے آگرہ یونیورسٹی سے 1930ء میں انگریزی سے ایم ۔ اے کیا اور الہ آبادی ہی میں استاد مقرر ہو گئے جس سے فراق کی زندگی کو ایک راہ مل گئی، وہ راہ جو فراق کے لیے سب سے مناسب تھی ۔ اس راہل راہ فراق ملازمت سے انھیں یک گونہ سکون ضرور ملا۔ جیل کی زندگی کے شب و روز عملی سیاست سے وابستگی، گاندھی، نہر و حسرت محمدعلی اور بعض دوسرے سیاسی اکابر کی قربت ان سب ۔ ت ان سب سے بالعموم اور نہرو کی علمی وادبی شخصیت نے بالخصوص ان کے شعور کی آنکھیں کھول دیں ۔ حیات و کائنات کے افہام و تفہیم کے عالمی میت نے بالخصوص ان کے شعوری آنکھیں کھل دیں ۔حیات و کائنات کے افہام و معیار ان کی دسترس میں آئے جس نے ان کی شاعرانہ و دانشورانہ شخصیت کو مستحکم اور تہہ دار تو کیا ان کے تخیل و وجدان کو ایک نئی بصیرت و آگہی سے بھی مالا مال کیا ۔ انھوں نے شاعری کو سیاسی اور عالمی حوالوں سے سمجھنا اور پیش کرنا شروع کر دیا۔ اس طرح فراق ایک بڑی شاعری ہی نہیں عظیم دانشوری کی راہ پر چل پڑے۔ اگر وہ معمولی انسان ہوتے دنیا دار ہوتے تو سیاست سے طرح طرح کے فائدے اٹھاتے لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے اور جلد ہی دامن جھٹک کر الگ ہو گئے ۔ مجنوں گورکھپوری نے لکھا ہے :

رگھوپتی شاعر کے علاوہ بہت کچھ ہو سکتے تھے اور بہت کچھ ہیں ۔ اگر وہ چاہتے تو اپنی تمام شرافتوں اور صداقتوں کو قربان کر کے بہت کچھ حاصل کر سکتے تھے۔ انھوں نے ظاہری جاہ و ثروت اور عملی مفاد کی اتنی پروانہیں کی جنتی دنیا داروں کے درمیان اپنی عزت اور ساکھ قائم کرنے کے لیے کرنا چاہیے۔“

یہ ان کے اندر کا فطری شاعر اور فن کار تھا جس کی نگاہ ماڈی آسائشوں سے زیادہ روحانی مسرتوں کی طرف تھی ۔ اس نے سیاست کا دامن زندہ رہنے کے لیے ضرور تھا ما۔ اس کے اندر کی حمیت و حریت نے ابتدا گاندھی کو ہیرو بنا دیا لیکن جب وہ سیاست کے ہمہ گیر پہلوؤں پر غور کرنے لگے تو انھیں نہرو پسند آنے لگے ۔ پھر جلدی ہی انھوں نے سیاست سے کنارہ کشی کر لی لیکن یہ کنارہ کشی جسمانی تھی پہنی نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ جب 1935 ء میں سجاد ظہیر لندن سے واپس آئے اور ایک خاص سیاسی و اشترا کی نقطہ نظر کے ساتھ الہ آباد میں انجمن ترقی پسند مصنفین کی بنیاد ڈالنی چاہی تو جن لوگوں نے سجاد ظہیر کا سب سے زیادہ کھل کر ساتھ دیا ان میں اعجاز حسین اور احمد علی کے ساتھ فراق پیش پیش تھے۔ فراق نے پہلی کانفرنس میں مقالہ بھی پڑھا۔ 1947ء میں دہلی کا نفرنس کی صدارت بھی کی اور عمدہ تقریر کی۔ اس کے آس پاس فرقہ پرستی کے خلاف ان کی ایک طویل تقریر مقالے کی شکل میں ہمارا سب سے بڑا دشمن شائع ہوئی ۔ 1954ء میں بستی کی کانفرنس میں ان کی تقریر 1956ء میں ایشیائی ادیبوں کی کانفرنس میں یادگار تقریر کے علاوہ 1970ء اور 1973ء کے جلسوں کی تقریروں میں وہ شاعر و فلسفی کم صوفی زیادہ نظر آنے لگے۔ من آنم کے خطوط میں انھوں نے حیات و کائنات کا فلسفہ نچوڑ کر رکھ دیا۔ فراق 1959ء میں ملازمت سے ریٹائر ہوئے ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد فراق تقریبا با ئیس تئیس سال زندہ رہے اور ایک طویل علالت کے بعد 1982 میں ان کا انتقال ہوا۔

( بشکریہ : ماخوذ از درسیاتی کتاب برائے ایم اے اردو (فاصلاتی تعلیم) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Our Visitor

0 3 5 8 8 9
Users Today : 165
Users Yesterday : 197
Users Last 7 days : 1066
Users Last 30 days : 3195
Users This Month : 2237
Users This Year : 16170
Total Users : 35889
Views Today : 261
Views Yesterday : 263
Views Last 7 days : 1687
Views Last 30 days : 5603
Views This Month : 3895
Views This Year : 32372
Total views : 80987
Who's Online : 1
Your IP Address : 103.48.108.165
Server Time : 19/11/2026 11:26 PM
error: Content is protected !!