گرمی کا موسم – اسماعیل میرٹھی

مئی کا آن پہنچا ہے مہینہ
بہا چوٹی سے ایڑی تک پسینا
بجے بارہ تو سورج سر پہ آیا
ہوا پیروں تلے پوشیدہ سایا
چلی لو اور تڑاقے کی پڑی دھوپ
لپٹ ہے آگ کی گویا کڑی دھوپ
زمیں ہے یا کوئی جلتا توا ہے
کوئی شعلہ ہے یا پچھوا ہوا ہے
در و دیوار ہیں گرمی سے تپتے
بنی آدم ہیں مچھلی سے تڑپتے
نہ پوچھو کچھ غریبوں کے مکاں کی
زمیں کا فرش ہے چھت آسماں کی
امیروں کو مبارک ہو حویلی
غریبوں کا بھی ہے اللہ بیلی
سوچیے اوربتائیے
سوال: گرمی کا موسم کس مہینے سے شروع ہوتا ہے؟
جواب: گرمی کا موسم مئی کے مہینے سے شروع ہوتا ہے۔
سوال: دن کے کس حصّہ میں گرمی کی شدّت زیادہ ہوتی ہے؟
جواب: دن کے بارہ بجے گرمی کی شدّت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ گرمی کی دوپہر اپنی شدت کے لیے جانی جاتی ہے۔
سوال: لو کیسی ہوا کو کہتے ہے؟
جواب: لو گرم ہوا کو کہتے ہے۔ جیسے جیسے دن چڑھتا ہے ہوا گرم ہوتی جاتی ہے اور اسی گرم ہوا کو لُو کہتے ہیں۔
سوال: تڑاقے کی دھوپ سے کیا مراد ہے؟
جواب: تڑاقے کی دھوپ سے مراد ہے کہ گرمی کی شدّت زیادہ ہونے سے دھوپ میں شدّت آگئی ہے۔
سوال: مچھلی سے تڑپنے کا کیا مطلب ہے؟
جواب: مچھلی کو پانی میں ٹھنڈک اور آرام ملتا ہے لیکن جب اس کو پانی سے نکال دو تو وہ تڑپنے لگتی ہے اسی طرح انسان کو بھی ہلکی ٹھنڈک کی ضرورت ہوتی ہے نہیں تو وہ گرمی کی وجہ سےبے چین ہوجاتا ہے۔ جسے دوسرے لفظوں میں مچھلی کی مانند تڑپنے کی مثال سے بھی جانا جاتا ہے۔
سوال: گرمی میں لوگ کس طرح گزارا کرتے ہیں؟
جواب: غریب اپنا گزارا محنت کرکے کرتے ہیں وہ ایک جھونپڑی میں گزارا کرتے ہیں۔ دوسری جانب امیر اپنے کمروں میں پنکھے اور اے سی کا مزہ لیتے ہیں۔
سوال: پچھوا ہوا کو شعلہ کیوں کہا گیا ہے؟
جواب: اس لیے کہ پچھوا ہوا آگ کے شعلہ کی طرح گرم ہوتی ہے۔
اشعار کو مکمل کیجیے
بجے بارہ تو سورج سر پہ آیا | ہوا پیروں تلے پوشیدہ سایا
زمین ہے یا کوئی جلتا توا ہے | کوئی شعلہ ہے یا پچھوا ہوا ہے
نہ پوچھو کچھ غریبوں کے مکاں کی | زمین کا فرش ہے چھت آسماں کی
نہ پنکھا ہے نا ٹٹی ہے نہ کمرہ | ذرا سی جھوپڑی محنت کا ثمرہ
امیروں کو مبارک ہو حویلی | غریبوں کا بھی ہے اللہ بیلی
نیچے لکھے ہوئے لفظوں کو اپنے جملوں میں استعمال کیجئے
| لپٹ | آگ کی لپٹ سے مریم کا ہاتھ جل گیا۔ |
| ثمرہ | غریبوں کو محنت کرکے ثمرہ حاصل ہوتا ہے۔ |
| محنت | غریب محنت کرکے گزارا کرتے ہیں۔ |
| مبارک | عید کے دن مسلمان ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دیتے ہیں۔ |
| توا | گرم توا سے آصف کا ہاتھ جل گیا۔ |
ان لفظوں کےمتضاد لکھئے
| گرمی | سردی |
| آسمان | زمین |
| غریب | امیر |
| فرش | عرش |
| شعلہ | شبنم |
| دھوپ | چھاؤں |
| پوشیدہ | افشا |

Users Today : 2
Users Yesterday : 53
Users Last 7 days : 358
Users Last 30 days : 1273
Users This Month : 55
Users This Year : 5261
Total Users : 24980
Views Today : 2
Views Yesterday : 115
Views Last 7 days : 600
Views Last 30 days : 2707
Views This Month : 117
Views This Year : 10106
Total views : 58721
Who's Online : 0