شعرا کا تعارف

مجروح سلطان پوری کے حالات زندگی

اردو کے ممتازترقی پسند شاعر مجروح سلطان پوری کا اصل نام اسرار حسن خاں تھا۔ وہ 1921ء میں سلطان پور میں پیدا ہوئے ۔ان کے والد پولیس کے محکمے میں ملازم تھے ۔ اچھا خاندان تھا اور اچھی ملازمت چنانچہ مجروح کا بچپن آرام و آسائش میں گزرا۔ والد سرکاری ملازم ضرور تھے لیکن ان کے اندر وطن دوستی کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا تھا۔ 1921ء میں رونما ہونے والی خلافت تحریک سے وہ اس قدر متاثر ہوئے کہ انھوں نے فیصلہ کر لیا کہ وہ اپنے بیٹے کو انگریزی تعلیم نہیں دلوائیں گے۔ چنانچہ مجروح کی ابتدائی تعلیم گھر میں اردو عربی اور فارسی سے ہوئی ۔ 1928 ء میں والد کا تبادلہ ٹانڈہ ( فیض آباد ) ہو گیا۔ وہاں مجروح کا داخلہ ایک مدرسے میں کرا دیا گیا تا کہ درس نظامیہ کی تعلیم مکمل ہو سکے ۔ ابھی اس مدرسے میں تعلیم چل رہی تھی کہ مدرسے کی سختیوں کو لے کر ایک حادثہ ہو گیا جس کی وجہ سے وہ مدرسے سے نکال دیے گئے اس واقعے کو مجروح کی زبانی سنیے:

مدرسے کا ماحول مجیب تھا۔ پاجامہ ٹخنے سے نیچا نہ ہو۔ والی بال نا جائز ہا کی ناجائز کسی سے مذاق جائز نہیں۔ میں نے کسی لڑکے سے یوں ہی مذاق کیا تو اس نے مولوی صاحب سے شکایت کر دی اور مولوی صاحب نے بیت سنبھالا اور گرج دار آواز میں کہا کون مذاق کر رہا ہے ۔ میں نے کہا کچھ نہیں مولوی صاحب میں نے یوں ہی ہنسی مذاق کر لیا تو اس میں برائی کیا ہے اس پر انھوں نے بیت اٹھالی۔ اس کے بعد کیا ہوا اسے جانے دیجیے۔ نتیجے میں مجھے مدرسے سے خارج کر دیا گیا ۔“

اس کے بعد مجروح لکھنو آ گئے ۔ انھوں نے طبیہ کالج میں داخلہ لے لیا اور دو سال میں طب کی تعلیم مکمل کر لی ۔ یہاں مجروح نے اپنی ذہانت کا ثبوت پیش کیا اور اپنے بزرگوں اور استادوں کو متاثر کیا۔ اسی زمانے میں شعر و شاعری کا بھی شوق ہوا اور ابتدا مزاحیہ رنگ کے شعر کہے جو پسند کیے گئے اور وہ مشاعروں میں بلائے جانے لگے ۔ حکمت کی سند پانے کے بعد وہ واپس ٹانڈہ آئے اور باقاعدہ پریکٹس شروع کردی ۔ حکمت اور شاعری دونوں پروان چڑھنے لگے۔ شاعری کا رنگ مزاحیہ ہوتا یا مدح صحابہ لیکن مجروح کا کہنا ہے کہ یہ ان کی شاعری کی ابتدائی شکلیں ہیں جنھیں انھوں نے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا۔

انھیں دنوں مجروح ایک عشق میں گرفتار ہوئے اور بات اتنی بڑھی کہ انہیں ٹانڈہ چھوڑ نا پڑا اور وہ سلطان پور واپس آگئے ۔ سلطان پور میں پریکٹس تو چلی نہیں البتہ شاعری چل پڑی۔ ہوا یوں کہ اس شہر میں پابندی سے شعری نشستیں ہوتی تھیں، مجروح ان میں شریک ہوتے۔ پہلے مجروح کی آواز کا جادو رنگ لانے لگا اس کے بعد جب داد بھی ملنے لگی تو وہ شاعری کی طرف سنجیدہ ہونے لگے اور جب ابتدائی دور کی غزل کا یہ شعر ایک مشاعرہ میں بہت پسند کیا گیا:

ہم ہیں کعبہ ہم ہیں بت خانہ، ہمیں ہیں کائنات

ہو سکے تو خود کو بھی اک بار سجدہ کیجیے

تو ان کی خوشی کی انتہا نہ تھی۔ ایک مشاعرے کا ذکر مجروح زبانی سنیے :

مجھے اچھی طرح یاد ہے 1941ء میں ہر دوئی کے ایک مشاعرے میں غزل پڑھ رہا تھا جس کی صدارت حضرت ثاقب لکھنوی فرمارہے تھے ۔ اس زمانے میں مشاعرے کی ایک تہذیب تھی ۔ تمام لوگ دوزانو ہوکر بیٹھتےتھے۔ ثاقب بھی اسی طرح بیٹھے تھے لیکن جب میں نے یہ شعر پڑھا:

وہ بعد عرض مطلب ہائے رے شوق جواب اپنا

 کہ وہ خاموش تھے اور کتنی آوازیں سنی میں نے

تو وہ یہ کہتے ہوئے اچھل پڑے ”واہ صاحب زادے واہ بہ حیثیت شاعر بیٹے کی شہرت دیکھ کر والد کو حیرت ہوئی اور جذباتی ہو کر کہا ” بیٹا میں نے تم پر اپنے سارے حقوق معاف کر دیے۔“

اب مجروح کے لیے راستے صاف تھے۔ انھوں نے مکمل طور پر طبابت کا خیال ترک کر کے پوری توجہ شعر و شاعری پر دی اور کثرت سے مشاعروں میں شریک ہونے لگے اور اسی کو ذریعہ معاش بنالیا ۔ اپنی انفرادیت کو مستحکم کرنے کے لیے انھوں نے قدیم شاعروں کو پڑھنا شروع کیا۔ ساتھ ہی ایک استاد شاعر آسی الدنی سے اپنا کلام به غرض، اصلاح دکھایا لیکن جلد ہی یہ سلسلہ ختم ہو گیا ۔ مشاعروں کے سلسلے میں ایک بار ان کا گزر علی گڑھ بھی ہوا۔ اس ۔ باران رعلی زمانے میں علی گڑھ میں بہ حیثیت استاد و دانشور پروفیسر رشید احمد صدیقی کا طوطی بولتا تھا۔ انہوں نے پروفیسر صدیقی سے ملاقات کرنی چاہی لیکن ممکن نہ ہو سکا۔ ایک رقعہ لکھ کر اندر بھجوایا۔ ملاقات کا کوئی اور مقصد نہ تھا آپ لوگوں سے ملنا ایک سعادت ہے اور وہ سعادت حاصل کرنے کے لیے حاضر ہوا تھا۔“ رشید صاحب نے فورا بلوایا۔ ملاقات کی ۔ کلام سنا اور خوب داد دی اور ہدایت کی کہ خوب مطالعہ کیجیے۔ سلطان پور میں کوئی اچھا کتب خانہ نہ تھا اسی لیے رشید صاحب نے از راہ عنایت مجروح کو علی گڑھ بلوالیا جہاں ان کا رشید صاحب کے ساتھ تین سال قیام رہا۔ علی گڑھ میں رشید صاحب کے ساتھ گزرے ہوئے یہ تین سال مجروح کی ذاتی اور تخلیقی دنیا میں بے حد اہمیت رکھتے ہیں۔ مجروح لکھتے ہیں:

مجھے رشید صاحب کے یہاں تین سال قیام کا موقع ملا ۔ رشید صاحب کے گھر آنے والوں میں جذبی ذاکر حسین، حسرت موہانی، مجیب صاحب عابد حسین، وغیرہ تھے جو اکثر میرا کلام سنتے تھے ۔ اس وقت تک میں مشاعروں میں چھا چکا تھا۔ میں نے سوچا کہ یہ مشاعروں کی داد بے معنی ہے۔ پس میرے ذہن میں خیال آیا کہ جو بھی کہوں دل کی گہرائیوں سے کہوں اس سے قطع نظر کہ وہ اشعار لوگوں پر کیا تاثرات چھوڑتے ہیں اور لوگ اس پر پر داد دیتے ہیں یا نہیں ۔ میری اچھی غزلیں زیادہ تر علی گڑھ کے زمانے کی ہیں ۔ ( ندیم صدیقی انٹرویو چراغ ۔ مجروح سلطان پوری نمبر صفحہ 405)

رشید صاحب کے توسط سے ہی جگر مراد آبادی سے ربط ضبط بڑھا۔ اس زمانے میں شعر و شاعری کی دنیا پر جگر صاحب چھائے ہوئے تھے۔ جگر نے مجروح کے یہاں چنگاری دیکھ کر ان کی معاونت و رہنمائی فرمائی ۔ وہ اپنے ساتھ نہ صرف مشاعروں میں لے جاتے بلکہ شاعری کی نوک پلک درست کرتے عاون و رہنمائی فرمائی وہ ساتھ نہ صرف لے جاتے بلکہ کی نوکر زبان و بیان پر بھی تبادلہ خیال کرتے رہتے ۔ 1945ء میں جگر کے ساتھ ہی انھیں بمبئی کے ایک مشاعرے میں شریک ہونے کا اتفاق ہوا۔ بس اس سفر اور اس مشاعرے نے ان کی زندگی ہی بدل کر رکھ دی۔ بمبئی میں اقبال ڈے کے موقع پر پنجاب مسلم اسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال بڑے پیمانے پر ہونے کے سے ہر والے مشاعرے میں پہلی بار مجروح، جگر کے ساتھ شریک ہوئے اور اپنے عمدہ کلام اور مترنم آواز کی وجہ سے خاصے کامیاب رہے۔ اس مشاعرے میں مشہور فلم ساز اے ۔ آر۔ کاردار بھی موجود تھے ۔ وہ مجروح کے کلام اور انداز سے متاثر ہوئے ۔ ان دنوں وہ اپنی فلم ” شاہ جہاں بنا رہے تھے ۔ انھوں نے مجروح صاحب کو بہ حیثیت نغمہ نگار ملازم رکھ لیا اور وہ وہیں کے ہور ہے۔ شاہ جہاں فلم کا نغمہ غم دیے مستقل “ بہت ہٹ ہوا۔ جس کی وجہ سے انھیں اور فلمیں ملنے لگیں 1945 ء کے آس پاس بمبئی ترقی پسنداد بیوں، شاعروں کی آماج گاہ تھا۔ سردار کیفی ساحر، منٹو کرشن اشک بیدی سبھی موجود تھے۔ کمیونسٹ پارٹی گاہ کا زور تھا۔ اسی سال وہ ترقی پسند تحریک سے تو وابستہ ہوئے ہی باقاعدہ پارٹی کے ممبر بھی ہو گئے ۔ ان دونوں وابستگیوں نے مجروح کی ذہنی اور فکری دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔ دوسرے ترقی پسندوں نے دیکھا کہ یہ تو محض غزل گو ہے تو انھیں قبول کرنے میں ہچکچائے اس لیے کہ ترقی پسند خیالات کے اظہار کے لیے غزل کو موزوں نہیں سمجھتے تھے۔ مجروح نے اس کو چیلنج کی طرح قبول کیا ۔ مجروح نے غزل میں سیاسی رنگ کے شعر کہنے شروع کیے اور جب اس طرح کے شعر کہے:

میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر

 لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا

 دیکھ زنداں سے پرے رنگ چمن جوش بہار

 رقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ

 مجھے سہل ہو گئیں منزلیں وہ ہوا کے رخ بھی بدل گئے

تر ا ہاتھ ہاتھ میں آگیا کہ چراغ راہ میں جل گئے

تو مجروح کی دھوم مچ گئی اور وہ ترقی پسند تحریک میں ہاتھوں ہاتھ لیے جانے لگے ۔ اس کے بعد جب ان کا مجموعہ غزل، چھپ کر منظر عام پر آیا تو مجروح ایک بڑے اور مستند غزل گو شاعر بن چکے تھے ۔ غزل کے کئی ایڈیشن شائع ہوئے ۔ دوسرا مجموعہ نہ آنے کی وجہ ان کی کم گوئی اور فلمی مصروفیات کہی جاتی رہی اور یہ سچ بھی ہے۔ تاہم ایک عرصہ دراز کے بعد مشعل جاں 1991 میں شائع ہوا۔ اس وقت تک مجروح نہ صرف ترقی پسند غزل بلکہ اردو غزل اور کلاسیکی غزل کے آخری شاعر کے حیثیت سے تاریخ کا روشن باب بن چکے تھے ۔ آخر یہ باب اسی (80) سال کی عمر میں ایک غیر معمولی شہرت اور تاریخی حیثیت کو چھوڑ کر 2000 ء میں اس دنیا سے رخصت ہو گیا ۔

( بشکریہ : ماخوذ از درسیاتی کتاب برائے ایم اے اردو (فاصلاتی تعلیم) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Our Visitor

0 3 6 2 9 9
Users Today : 3
Users Yesterday : 218
Users Last 7 days : 1237
Users Last 30 days : 3415
Users This Month : 2647
Users This Year : 16580
Total Users : 36299
Views Today : 45
Views Yesterday : 335
Views Last 7 days : 2035
Views Last 30 days : 5971
Views This Month : 4597
Views This Year : 33074
Total views : 81689
Who's Online : 0
Your IP Address : 167.114.139.204
Server Time : 22/11/2026 1:18 AM
error: Content is protected !!