اسکولاین سی ای آرٹی

بچّے – پطرس بخاری

Courtesy NCERT
Courtesy NCERT

سوچیے اور بتائیے

1. بچوں کے پانچوں حواس کب کام کرنا شروع کرتے ہیں؟

جواب: بیدار ہونے پر بچوں کے پانچوں حواس کام کرنے لگ جاتے ہیں۔

2. روتے ہوئے بچّے کو چُپ کرانے کے لیے مصنف نے کیا تدبیر کی؟

جواب: روتے ہوئے بچّے کو چپ کرانے کے لیے مصنف نے گیت گائے،ناچے، تالیاں بجائیں، گھٹنوں کے بل چل کر نقلیں اتاریں، بھیڑ بکری کی آوازیں نکالیں،سر کے بل کھڑے ہوکر ہوا میں سائیکل چلائی مگر بچّہ چپ نہ ہوا۔

3.مصنف نے کن والدین کو خوش قسمت کہا ہے؟

جواب:  مصنف نے ان لوگوں کوخوش قسمت کہا ہے جو والدین کہلاتے ہیں اور جن کے بچے صرف دوسروں کو پریشان کرتے ہیں۔

4. مرزا صاحب کے بچّے مصنف کو رات میں کس طرح پریشان کرتے تھے؟

جواب: مرزا صاحب کے بچّے رات بھر رو رو کر مصنف کو پریشان کرتے تھے۔

5. بچّوں کی ضد عموماً کس وقت کار آمد ہوا کرتی ہے؟

جواب: جب گھر میں کوئی مہمان موجود ہو تو بچّے کی ضد کار آمد ہوتی ہے۔

خالی جگہوں کو صحیح الفاظ سے بھریے

1. مگر میری مراد صرف انسان کے بچّوں سے ہے۔

2. اس سے بڑھ کر میری صحت کے لیےمضر کوئی اور چیز نہیں۔

3. ان نغمہ سرا بیٹوں نے میری زندگی حرام کردی۔

4. میں اچھی طرح جانتا ہوں یہ وہی نالائق ہے۔

5. خدا جانے آج کل کے بچّے کس قسم کے ہیں۔

نیچے لکھے ہوئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے

بیدار: بچّہ نیند سے بیدار ہو گیا۔

اتفاق: اتفاق سے وہ وقت پر پہنچ گیا۔

بدقسمت: وہ ایک بدقسمت انسان ہے۔

لمحہ: زندگی کا ہر لمحہ قیمتی ہے۔

تجربہ: یہ ایک تلخ تجربہ تھا۔

واحد سے جمع اور جمع سے واحد بنائیے۔

پنگوڑے:پنگوڑا
خطابات:خطاب
حکما:حکیم
شغل:اشغال
موقع:مواقع
نغمہ :نغمات 
تجربات :تجربہ 
فقرہ :فقرے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Our Visitor

0 3 2 6 9 7
Users Today : 3
Users Yesterday : 83
Users Last 7 days : 537
Users Last 30 days : 1967
Users This Month : 1169
Users This Year : 12978
Total Users : 32697
Views Today : 10
Views Yesterday : 174
Views Last 7 days : 1180
Views Last 30 days : 4315
Views This Month : 2600
Views This Year : 26779
Total views : 75394
Who's Online : 0
Your IP Address : 18.97.9.103
Server Time : 20/10/2026 12:51 AM
error: Content is protected !!