اسکولاین سی ای آرٹی

میرا وطن (اپنی زبان 7)

یہ میرا وطن ہے، یہ میرا وطن

وہ چڑیا، وہ طوطا، وہ مینا، وہ مور   وہ کوئل، وہ بلبل،وہ قُمری چکور

وہ جھیلوں کی لہریں، وہ دریا کا زور وہ جھرنوں کا گرنا، وہ پانی کا شور

وہ سرسبز اس کے پہاڑ اور بَن

 یہ میرا وطن ہے، یہ میرا وطن

وہ غلے، وہ میوے وہ ترکاریاں  وہ خوش رنگ پھولوں کی گُل کاریاں

 وہ سرسبز باغوں کی پھلواریاں  وہ سیراب اور خوش نما کیاریاں

زمینیں وہ زرخیز دلکش چمن

یہ میرا وطن ہے، یہ میرا وطن

پہاڑوں کا منظر بنوں کا سماں ہیں ان میں ہزاروں ہی چشمے رواں

کہاں تک بیاں اس کی ہوں خوبیاں  ہے فردوس کا اس چمن پر گماں

یہ باغِ ارم ہے یہ باغِ عدن 

یہ میرا وطن ہے، یہ میرا وطن

سوچیے اور بتائیے۔
1. شاعر نے نظم میں کن کن پرندوں کا ذکر کیا ہے؟
جواب:  شاعر نے نظم میں چڑیا،طوطا، مینا ،مور ،کوئل، بلبل، قمری  اور چکور کا ذکر کیا ہے۔

2.  دلکش چمن کس کو کہا گیا ہے؟
جواب: دلکش چمن ہمارے وطن ہندوستان کو کہا گیا ہے۔

3.  ”ہے فردوس کا اس چمن پر گماں“ اس مصرعے سے کیا مراد ہے؟
جواب: اس مصرعے سے مراد یہ ہے کہ شاعر کو اپنا وطن ہندوستان جنت کی طرح خوبصورت معلوم ہوتا ہے۔

4. اس نظم میں ہمارے وطن کی کون کون سی خوبیاں بیان کی گئی ہیں؟
جواب:  اس نظم میں پہاڑوں کا منظر، بنوں یعنی جنگلوں کا سماں اور پہاڑوں سے گرنے والے چشمہ کا ذکر کیا گیا ہے اور شاعر نے اسے باغِ ارم اور باغِ عدن کہا ہے۔

5.  اس نظم کے شاعر کا نام لکھیے؟
جواب: اس  نظم کے شاعر کا نام شفیع الدین نیّر ہے۔

6.  شاعر اس نظم میں کیا پیغام دینا چاہتا ہے؟
جواب: شاعر اس نظم میں یہ پیغام دینا چاہتے ہے کہ اس کا وطن بہت ہی خوبصورت اور جنت کی مانند ہے۔

نیچے لکھے ہوئے لفظوں کو اپنے جملوں میں استعمال کیجیے۔

دریا:دریا میں بڑے بڑے جہاز چلتے ہیں۔
پہاڑ:میرے گاؤں کے قریب ایک اونچا پہاڑ ہے۔
وطن:ہندوستان میرا وطن ہے۔
منظر:اس وادی کا منظر بہت حسین ہے۔
صبح کا منظر بہت حسین ہے۔
چمن:چمن میں پھول کھلے ہیں۔
سماں:صبح کا سماں دلکش ہے۔

املا درست کیجیے۔

ترقاریاں: ترکاریاں
باگوں:باغوں
منضر:منظر
صرسبز:سرسبز
وتن :  وطن

مصرعے مکمّل کیجیے۔
(i) وہ چڑیا، وہ طوطا وہ مینا، وہ مور
(ii) وہ کوئل، وہ بلبل، وہ قُمری چکور
(iii) وہ سر سبز اس کے پہاڑ اور بَن
(iv) یہ میرا وطن ہے، یہ میرا وطن

واحد سے جمع اور جمع سے واحد بنائیے۔

چڑیا:چڑیاں
بلبل:بلبلیں
جھیل:جھیلیں
دریا:دریاؤں
جھرنوں:جھرنا
پہاڑ:پہاڑوں
میوے:میوہ
ترکاریاں:ترکاری
باغ:باغوں، باغات
پھلواری:پھلواریاں
کیاری:کیاریاں
منظر:مناظر
چشمہ:چشمے
خوبیاں:خوبی

مصرعوں کو صحیح ترتیب سے لکھ کر شعر مکمّل کیجیے۔

وہ غلّے، وہ میوے وہ ترکاریاں(1)
کہاں تک بیاں اس کی ہوں خوبیاں(2)
وہ سرسبز باغوں کی پھلواریاں (3)
وہ جھیلوں کی لہریں، وہ دریا کا زور(4)
وہ سیراب اور خوش نما کیاریاں(3)
وہ جھرنوں کا گرنا، وہ پانی کا شور(4)
ہےفردوس کا اس چمن پر گماں(2)
وہ خوش رنگ پھولوں کی گُل کاریاں(1)

Our Visitor

0 2 4 9 8 0
Users Today : 2
Users Yesterday : 53
Users Last 7 days : 358
Users Last 30 days : 1273
Users This Month : 55
Users This Year : 5261
Total Users : 24980
Views Today : 2
Views Yesterday : 115
Views Last 7 days : 600
Views Last 30 days : 2707
Views This Month : 117
Views This Year : 10106
Total views : 58721
Who's Online : 0
Your IP Address : 216.73.217.122
Server Time : 02/07/2026 2:50 AM
error: Content is protected !!