شعرا کا تعارف

ولی دکنی کا تعارف

قدیم اردو کے اکثر و بیش تر شعرا کی طرح ولی کی زندگی کے ابتدائی دور کے بارے میں مستند معلومات دریافت نہیں ہو پائی ہیں ۔ اتنا تسلیم کیا جاتا ہے کہ ولی محمد نام تھا والد کا نام مولا نا شریف محمد تھا جو گجرات کے مشہور بزرگ شاہ وجیہ الدین کے بھائی شاہ نصر اللہ کی اولاد میں تھے۔ ولی 1649ء سے قبل اور نگ آباد میں پیدا ہوئے۔ ولی کی ابتدائی تعلیم کے بارے میں بھی معلومات حاصل نہیں ہو پائی ہیں اتنا پتہ چلتا ہے کہ انھوں نے حصول علم کے لیے بہت سی جگہوں کے سفر کیے۔ گجرات احمد آباد اور دلی کی سیاحت اس میں آجاتی ہے لیکن قطعی طور پر ان کی تعلیم کے بارے میں یہ کہنا کہ کہاں اور کس طرح ہوئی مشکل ہے۔ ڈاکٹر نورالحسن ہاشمی نے لکھا۔ ہے :

ولی نے احمد آباد میں شاہ وجیہ الدین کی خانقاہ کے مدرسے میں تعلیم پائی اور وہیں شاہ نورالدین صدیقی سہروردی کے مرید ہوئے ( ڈاکٹر نورالحسن ہاشمی ۔ کلیات ولی۔ ص 11)

ولی کے کلام کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اعلی تعلیم یافتہ انسان تھے۔ قرآن شریف حدیث اور فقہ پر نظر رکھتے تھے ۔ فارسی سے اچھی طرح واقف تھے۔ اپنے زمانے کے تقریبا تمام مروجہ علوم پر دسترس رکھتے تھے۔

ولی کو سیر و سیاحت سے بڑی دو پی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ وہ حج بیت اللہ اور زیارت مدینہ منورہ کے لیے بھی گئے تھے اور اسی سلسلے میں عورت بھی گئے جو اس زمانے میں حج کے لیے جانے کا راستہ تھا۔ ان کی سیاحت میں سفر ولی بڑا انقلاب انگیز اور اہم ہے۔ اسی سفر نے شمالی ہند کی ادبی تاریخ کا رخ موڑ دیا۔ یہ سفر انھوں نے 1700ء میں اپنے دوست سیدابوالمعالی کے ساتھ کیا تھا۔ ولی کا انتقال 1720ء اور 1725ء کے درمیانی عرصے میں ہوا۔

( بشکریہ : ماخوذ از درسیاتی کتاب برائے ایم اے اردو (فاصلاتی تعلیم) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Our Visitor

0 3 4 4 2 0
Users Today : 99
Users Yesterday : 104
Users Last 7 days : 768
Users Last 30 days : 2357
Users This Month : 768
Users This Year : 14701
Total Users : 34420
Views Today : 216
Views Yesterday : 178
Views Last 7 days : 1404
Views Last 30 days : 4500
Views This Month : 1404
Views This Year : 29881
Total views : 78496
Who's Online : 1
Your IP Address : 74.7.229.102
Server Time : 08/11/2026 10:14 PM
error: Content is protected !!