حمد – حفیظ جالندھری (اے دوجہاں کے والی)
اے دو جہاں کے والی
اے گلشنوں کے مالی
ہر چیز سے ہے ظاہر
حکمت تیری نرالی
تیرے ہی فیض سے ہے
سر سبز ڈالی ڈالی
پتوں میں تیری سبزی
پھولوں میں تیری لالی
ہر شے میں ہم نے دیکھا
تیرے کرم کا سایہ
جس جا بھی ہم نے ڈھونڈا
تیرا نشان پایا
خالق ہے تو خدایا
مالک ہے تو خدایا
سارا ہے کام تیرا
پیارا ہے نام تیرا
(شامل نصاب : این سی ای آرٹی کی اردو کتاب ستار برائے تیسری جماعت)